Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / 9 ماہ میں کچھ نہیں بدلا ، دیپک پاریکھ

9 ماہ میں کچھ نہیں بدلا ، دیپک پاریکھ

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایچ ڈی ایف سی دیپک پاریکھ نے آج کہا کہ تجارتی برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے کیونکہ نریندر مودی حکومت کے پہلے 9 ماہ میں کچھ بھی نہیں بدلا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کو اب بھی تبدیلی کا انتظار ہے اور وہ مودی حکومت سے کئی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اس لحاظ سے خ

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایچ ڈی ایف سی دیپک پاریکھ نے آج کہا کہ تجارتی برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے کیونکہ نریندر مودی حکومت کے پہلے 9 ماہ میں کچھ بھی نہیں بدلا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ کو اب بھی تبدیلی کا انتظار ہے اور وہ مودی حکومت سے کئی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اس لحاظ سے خوش قسمت رہے کہ تیل کی قیمتوں میں گراوٹ آئی۔ انہوں نے کہا کہ 9 ماہ کی کارکردگی کا اگر جائزہ لیں تو یہ پتہ چلتا ہیکہ ایسا کوئی کام اب تک نہیں کیا گیا جس سے صورتحال تبدیل ہو۔ دیپک پاریکھ نامور بنکر کے علاوہ ہندوستانی صنعتی شعبہ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ مختلف پالیسی اور اصلاحی معاملات میں کئی سرکاری کلیدی پیانلس کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا کا نعرہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک مودی حکومت عوام کیلئے تجارت کو آسان نہ بنائے اور تیزی کے ساتھ مناسب فیصلے نہ کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہندوستان میں تجارت کے تعلق سے صورتحال تبدیل نہیں ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT