Thursday , October 18 2018
Home / دنیا / 9/11 اور Y2K ہند ۔ امریکہ کو قریب تر کیا : نوتیج سرنا

9/11 اور Y2K ہند ۔ امریکہ کو قریب تر کیا : نوتیج سرنا

واشنگٹن ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سفیر متعینہ امریکہ نوتیج سنگھ سرنا نے آج ایک اہم نکتہ کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ 9/11 دہشت گردانہ حملے اور وائی ٹو کے بگ نے امریکہ اور ہندوستان کو مابعد سرد جنگ ایک دوسرے سے قرب تر کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ یاد رہیکہ ہندوستان کی جانب سے پوکھران نیوکلیئر ٹسٹ کئے جانے کے بعد سے امریکی تحدیدات کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس کے بعد بھی کئی سالوں تک دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ سنٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS) میں اپنے ایک خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ پوکھران ۔ II دراصل پانچ نیوکلیئر بموں کی ٹسٹنگ کا سلسلہ تھا جو ہندوستان نے ہندوستانی فوج کے پوکھران ٹسٹ رینج میں مئی 1998ء میں کیا تھا۔ یہ ہندوستان کاد وسرا نیوکلیئر ٹسٹ تھا جبکہ پہلا نیوکلیئر ٹسٹ مئی 1974ء میں کیا گیا تھا جس کا خفیہ نام ’’اسمائلنگ بدھا‘‘ رکھا گیا تھا۔ یہ Y2K کا زمانہ تھا جب ہندوستانی کمپیوٹر انجینئرس نے اپنی قابلیت کا امریکہ میں بھی مظاہرہ کیا اور اس طرح ہندوستانیوں کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوگیا۔ اس طرح ہندوستانی کمپیوٹر انجینئرس کی امریکہ میں کل تعداد دیڑھ ملین ہوگئی جہاں ہاسپٹلس اور مختلف کمپنیوں میں ان کی مانگ بڑھ گئی اور یہی وہ دور تھا جب ہندوستان اور امریکہ ایک دوسرے سے قریب تر ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT