Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ڈومینی جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان مقرر

ڈومینی جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان مقرر

 

جوہانسبرگ۔14 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ہفتے ہندوستان کے خلاف مجوزہ ٹوئنٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور معلنہ ٹیم میں تین نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ہندوستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں جین پال ڈومینی ٹیم کی قیادت کریں گے، انہیں فاف ڈیوپلیسی کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے جو ہندوستان کے خلاف پہلے ونڈے کے دوران زخمی ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے پیش نظر ہاشم آملا، ایڈن مارک رام اور عمران طاہر کو اسکواڈ سے خارج کر دیا گیا ہے جبکہ تین نئے کھلاڑیوں ہینرچ کلاسن، جونیئر ڈالا اور کرسٹیان جونکر پہلی مرتبہ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 فروری کو ہو گا۔معلنہ اسکواڈ میں کپتان جین پال ڈومینی، فرحان بہاردین، جونیئر ڈالا، اے بی ڈی ویلیئرز، ریزا ہینڈرکس، کرسٹیان جونکر، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، ڈین پیٹرسن، ایرون فنگیسو، اینڈائل فلکوایو، تبریز شمسی اور جان سمٹس شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT