Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / ۔ 300پاکستانی دہشت گرد دراندازی کیلئے تیار :جنرل امبو

۔ 300پاکستانی دہشت گرد دراندازی کیلئے تیار :جنرل امبو

اودھم پور، 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی علاقے کے فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی امبو نے کہاہے کہ کنٹرول لائن کے اس پار پاکستان کے لانچنگ پیڈ میں تقریبا تین سو دہشت گرد ہندوستان میں دراندازی کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔جنرل امبو نے جموں کشمیر کے اودھم پور میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا، “تین سو سے زائد دہشت گرد ہندوستان میں دراندازی کرنے کے لئے کنٹرول لائن کے اس پار تیار بیٹھے ہیں”۔ انہوں نے بتایا کہ 185 سے 220 دہشت گرد پیر پنجال کے جنوب میں اور 190 سے 225 شمال میں دراندازی کی فراق میں ہیں۔انہوں نے کہا”جموں و کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی میں پاکستانی فوج کا واضح رول ہے ۔ ہم اپنی حکمت عملی بناتے ہیں اور اسے جاری رکھیں گے ”۔

TOPPOPULARRECENT