Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / 99.99 فیصد کانگریس نرسمہا راؤ کو سازشی سمجھتے ہیں : رمیش

99.99 فیصد کانگریس نرسمہا راؤ کو سازشی سمجھتے ہیں : رمیش

نئی دہلی ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے آج سابق وزیراعظم آنجہانی نرسمہا راؤ کی ستائش کرتے ہوئے انھیں معاشی اصلاحات متعارف کرنے پر سیاسی چانکیہ قرار دیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کانگریس پارٹی میں 99.99 فیصد لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ انھوں نے بابری مسجد کے انہدام کی سازش کی تھی ۔ ملک میں 1991 ء میں معاشی اصلاحات متعارف کرانے کا سہرا نرسمہا راؤ کے سر باندھتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا کہ اُن کے دور وزارت عظمیٰ میں منموہن سنگھ وزیر فینانس تھے اور وہ نرسمہا راؤ کی سرپرستی کے بغیر یہ اصلاحات متعارف نہیں کرواسکتے تھے۔ کانگریس کو نرسمہا راؤ سے درپیش مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 99.99 فیصد یہی سمجھتے ہیں کہ انھوں نے بابری مسجد منہدم کرنے کی سازش رچی اور مسجد کے انہدام کی راہ ہموار کی ۔

TOPPOPULARRECENT