A Teaching Chef پراجکٹ کا مختلف فلم فیسٹیولس کیلئے انتخاب

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ماہر شیف آصف سید کی شمولیت کے ساتھ ’ اے ٹیچنگ شیف ‘ پراجکٹ کو مختلف فلم فیسٹیولس کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ جن میں امریکن گولڈن پکچر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول بھی شامل ہے ۔ ڈائرکٹر اے ایل نتن کمار نے ماہر شیف آصف سید کو یہ اہم ذمہ داری دی ہے ۔ وہ اپنے مصروف شیڈول کے باوجود اپنے مختلف اختراعی طریقوں سے اہم مقامات جیسے جھیل کے کنارے سے گولف کورس تک بہترین پکوانوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ عالمی یوم شیف کے موقع پر یہ پراجکٹ کے لیے بڑا اعزاز ہے ۔ پراجکٹ کی پروڈیوسر اے اسمیتا ہیں جب کہ پیشکش ٹی آئی ایم ( پی ) لمٹیڈ کی ہے ۔۔