Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / AGS ہیلت کے دوسرے مرکز کا بیگم پیٹ میں آغاز

AGS ہیلت کے دوسرے مرکز کا بیگم پیٹ میں آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ہیلت آئندہ ایک سال کے دوران ہندوستان میں خدمات کی انجام دہی کے لیے تقریبا دیڑھ ہزار پروفیشنلس کی خدمات حاصل کرے گا ۔ یہاں بیگم پیٹ میں AGS کے دوسرے سنٹر کے آغاز کے موقع پر اے جی ایس کے سی ای او دیویندر سہاریا نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ امریکہ اور ہندوستان میں کمپنی کے چار ہزار آٹھ سو ملازمین اس کے 13 مراکز پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 30 ارب امریکی ڈالرس ریونیو سائیکل مینجمنٹ (RCM) انڈسٹری خدمات انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا سوائے 28 کے تمام ملازمین ہندوستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ دہلی ، چینائی ، حیدرآباد ، ویلور اور نوائیڈا میں مراکز قائم ہیں ۔ انہوں نے بتایا اے جی ایس کے ہائی ٹیک سٹی میں مغربی جواہرات کے عصری مرکز حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف میں ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہوگا ۔ ساری دنیا میں اے جی اے کے ریونیو سائیکل مینجمنٹ سے وابستہ ملازمین کی تعداد پچاس ہزار پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان میں دس ملین ڈالرس کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT