Amor ہاسپٹل میں گھٹنے کی نایاب سرجری کامیاب

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ایک مریض جس کی عمر 35 برس ہے بائیک حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس کے گھٹنے کے لیکامنٹ میں ٹیئر آجانے پر وہ ڈاکٹر سے رجوع ہوا ۔ Amor ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے نایاب سرجری کی مدد سے مریض کو راحت پہنچایا ۔ ڈاکٹر ابھیلاشن ، آرتھوپیڈک سرجن نے تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ حادثہ کی وجہ سے مریض کو ACL کے ذریعے گھٹنے کو استحکام دینا ضروری ہوگیا تھا ۔ MRI کے بعد ACL ٹیئر کی تشخیص کے بعد ہم اس کی درستگی کے لیے اختراعی راستہ اختیار کیا ۔ عموما ایسے کیسوں میں صرف ری کنسٹرکشن ہی انجام دیا جاتا ہے ۔ چنانچہ مریض احساس کے موقف میں آچکا ہے اور عنقریب صحت یاب ہوجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس شعبہ میں انہوں نے بہت زیادہ تحقیق کی اور اس میں کامیاب ہیں۔۔