Wednesday , December 13 2017
Home / تجارت / Archana Travelsکا طلبہ کیلئے سنگاپور ٹور پیاکیج

Archana Travelsکا طلبہ کیلئے سنگاپور ٹور پیاکیج

حیدرآباد 29 اکٹوبر (پریس نوٹ) تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ٹراویل ایجنسی ارچنا ٹراویلس کی جانب سے اسکوٹ ایرلائنس کے اشتراک سے طلبہ کے لئے سنگاپور کے ایک چار روزہ ٹور کی بہت ہی مسابقتی قیمت پر پیشکش کی جارہی ہے۔ اس چار روزہ پیاکیج کی قیمت 38,000 روپئے ہوگی جو چار دن اور تین رات پر محیط ہوگا جس میں طلبہ سنگاپور کی خوبصورتی اور اہم مقامات دیکھ سکتے ہیں اور اس دوران ان کا قیام اسٹار ہوٹلس میں ہوگا۔ سٹی ٹور کے حصہ کے طور پر پہلے دن طلبہ یو آر اے (اربن ری ڈیولپمنٹ اتھاریٹی) پہنچ کر سنگاپور کی تیز رفتار ترقی کی جھلک دیکھیں گے۔ دوسرے دن یونیورسل اسٹوڈیو میں طلبہ ایک نئی دنیا کی جھلک دیکھیں گے۔ ٹور کے تیسرے دن سینڈسا آئی لینڈ میں ایڈوینچر سے لطف اندوز ہوں گے اور چوتھے دن یادگار مقامات دیکھیں گے۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لئے مسٹر بدم بھوجا ریڈی سے 9963293344 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT