B.Ed/D.Ed – 2015 بی ایڈ/ ڈی ایڈ کورسز

ایم اے حمید

ایم اے حمید

سال 2015 ء کے اہم انٹرنس امتحانات میں بی ایڈ میں داخلہ کا انٹرنس امتحان ایڈسٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ کا اعلامیہ اور شیڈول دے دیا گیا ہے ۔ اہم بات یہ ہیکہ بی ایڈ جو اب تک ایک سالہ کورس تھا اب اس کے میعاد کو بڑھاکر دو سال کا کردیا گیا ہے ۔ ٹیچر ٹریننگ کے کورسس کیلئے ملک گیر سطح پر قومی کونسل ہے جو NCTE نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن ہے جو ڈی ایڈ ، بی ایڈ کے قواعد ضوابط مرتب کرتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز کو رہنمایانہ خطوط دیا ہے جن پر عمل آوری لازمی ہوتی ہے چنانچہ اب آئندہ تعلیمی سال 2015 – 16 سے بی ایڈ کورس کو ایک سال سے بڑھاکر دو سالہ کورس کردیا گیا ۔ چنانچہ تلنگانہ ریاست میں بی ایڈ کے دو سالہ کورس میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان رکھا جارہا ہے اور اس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ ذیل میں اس کو پیش کیا جارہا ہے ۔

Ed.CET-2015 ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ، بی ایڈ انٹرنس امتحان میں کئی تبدیلیاں
تلنگانہ ریاست میں بی ایڈ کا انٹرنس ایڈسٹ 2015 کے انعقاد کی ذمہ داری عثمانیہ یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے اور یہ انٹرنس ایڈسٹ 6 جون کو صبح 11 بجے تا ایک بجے رکھا جارہا ہے ۔ اس انٹرنس امتحان کے انعقاد کی کمیٹی کے اجلاس میں جن امور کو طے کیا گیا ان میں اس کورس کو ایک سال سے بڑھاکر دو سال میعاد کردی گئی اور جو تبدیلیاں کی گئی ان میں پہلی دفعہ انجینئرنگ ڈگری ہولڈرس بی ای / بی ٹیک امیدواروں کو ہی ایڈ سٹ میں میاتھس اور فزیکل سائنس ، میتھاڈالوجی مضامین کیلئے ایل قرار دیا گیا ہے اب تک صرف بی ایس سی امیدوار ہی اہل ہیں ۔ بی ای / بی ٹیک امیدوار اب تک بی ایڈ میں داخلے کے اہل نہیں تھے ایک اور تبدیلی جو کی گئی جو بی ایڈ میں ڈگری کے مضامین کے مطابق میتھاڈالوجی کیلئے اہلیت تھی اب اس کو ختم کرتے ہوئے بی ایڈ کیلئے امیدوار اپنے مرضی کے مطابق مضمون کا انتخاب کرسکتے ہیں یہ سہولت اس سال سے رہے گی ۔

فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہوگا
بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ 2015 ء کا اعلامیہ 12 مارچ کو جاری ہوگا ۔ اس کے فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے ۔ آن لائن فارمس داخل کرنے کا آغاز 16مارچ سے ہوگا اور اس کی آخری تاریخ 7 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ امتحان میں شرکت کیلئے رجسٹریشن فیس 300 روپئے رکھی گئی ہے جو ای سیوا ، می سیوا اور اے پی آن لائن مراکز پر داخل کرنا ہوگا ۔ 8مئی تا 14 مئی تک 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ تاریخیں رکھی گئی ہے ۔ فارمس داخل کرنے کے بعد ہال ٹکٹ کو ذیل کے ویب سائیٹ سے 31 مئی سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ www.tsedcet.org ۔ اس ویب سائیٹ پر فارم داخل کرنے سے قبل تمام ہدایات اور شرائط بغور مطالعہ کریں تاکہ غلطی نہ ہونی چاہئے ۔ انٹرنس امتحان ایڈسٹ کی تاریخ 6 جون ہے اور اس کے امتحانی مراکز میں تلنگانہ میں حیدرآباد ، سکندرآباد کے علاوہ نظام آباد ، نرمل ، کریم نگر ، سدی پیٹ ، ورنگل ، جنگاؤں ، کھمم ، کتہ گوڑم ، نلگنڈہ ، سوریہ پیٹ ، محبوب نگر ، ونپرتی میں ہونگے ۔

ڈی ایڈ میں داخلے کیلئے DEECET-2014 کی مابقی نشستوں کیلئے کونسلنگ
انٹرمیڈیٹ کے بعد دو سالہ ٹیچر ٹریننگ ڈی ایڈ کورس DEECET-2014 میں تعلیمی سال 2014 – 15 میں مابقی نشستیں Vacant Seats پر 10 مارچ سے داخلہ دیا جارہا ہے اس کیلئے سرکاری ادارے DIETS غیرامدادی ، نان میناریٹی اور میناریٹی ادارے جو SW – II کونسلنگ کیلئے نہیں لئے گئے شامل ہیں ۔کالجس / اداروں کی تفصیلات داخلہ کا طریقہ کار دستیاب نشستیں ویب سائیٹ پر www.deecet.cgg.gov.in اس کا شیڈول ذیل کے مطابق ہے ۔
٭ اسنادات کی تصدیق 10 مارچ تا 12 مارچ
٭ نشستوں کا الاٹمنٹ 16 مارچ اور 17 مارچ
٭ کالج کو رپورٹنگ 18 مارچ ۔

تلنگانہ میں لاسٹ 2015 کا اعلامیہ جاری LAWCET-2015
تلنگانہ ریاست میں ایل ایل بی میں داخلے کیلئے لاسٹ 2015 کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے جو انٹرمیڈیٹ کے بعد پانچ سالہ اور ڈگری کے بعد تین سالہ میعاد کا ہے اس میں شرکت کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے اس کے کنوینر کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل ، فارمس کے آن لائن ادخال کا آغاز 8 مارچ سے شروع ہوچکا ہے اور آخری تاریخ 10 اپریل ہے ۔ لاسٹ کیلئے رجسٹریشن فیس 250 روپئے مقرر کی گئی ہے اور انٹرنس امتحان لاسٹ 19مئی کو رکھا گیا ہے رجسٹریشن فیس می سیوا / ای سیوا ، اے پی آن لائن سنٹر پر داخل کرنا ہے اس کی تفصیلات کیلئے www.tslawcet.org ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔ایل ایل بی کے پانچ سالہ اور تین سالہ کورسس کیلئے لاسٹ بھی اعلان ہوچکاہے اس کے علاوہ ایل ایل ایم کیلئے پی جی لاسٹ بھی ہوچکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT