Wednesday , December 19 2018

Big بازار پر پبلک ہالی ڈے سیل 2014

مختلف پراڈکٹس پر یکم تا 4 مئی ڈسکاونٹ

مختلف پراڈکٹس پر یکم تا 4 مئی ڈسکاونٹ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : Big بازار جس کے ملک میں کئی اسٹورس ہیں ۔ پبلک ہالی ڈے سیل 2014 کے دوران اس کے ملک میں موجود بگ بازار اسٹورس کے گاہکوں کے درمیان ایک منفرد سروے کا اہتمام کیا گیا جس کی رو سے یہ معلوم کیا گیا کہ آیا بگ بازار کے گاہک اس کے کس پراڈکٹ پر سب سے زیادہ ڈسکاونٹ چاہتے ہیں ۔ ملک کے ہزاروں افراد نے اس سروے میں حصہ لیا ۔ حیرت انگیز طور پر مرد حضرات کی زیادہ تعداد نے چاول ، دال ، گیس اسٹو پر زیادہ ڈسکاونٹ کا ارادہ ظاہر کیا ۔ ایک علاقہ کی خواتین نے ٹروزرس جب کہ ممبئی کی زیادہ خواتین نے لیڈیز کرتوں پر زائد ڈسکاونٹ کی خواہش کی ۔ اکشے مہروترا سی ایم او بگ بازار نے بتایا کہ عوام کو اس بات کا فیصلہ کرنے دیجئے کہ آیا وہ کس پراڈکٹس پر زیادہ ڈسکاونٹ پبلک ہالی ڈے سیل کے دوران چاہتے ہیں ۔ عوام کی پسند کو دیکھتے ہوئے بگ بازار نے پبلک ہالی ڈے سیل 2014 کے دوران چند ڈسکاونٹ پیش کش کی ہے ۔ کرسٹل برنر ، سنگل ، ڈبل بیڈ شیٹ ، سلیکٹ فیشن اپیرل ، ایک خریدئیے ایک مفت پائیے ۔ چاول پر سن فلاور آئیل ، شکر پر ڈسکاونٹ ، ایم ٹی وی سلیش ، 3g وائس کالنگ پر ڈسکاونٹ ، ٹائیڈ ڈٹرجنٹ پاوڈر ، بگ بازار کے تمام شورومس پر یکم تا 4 مئی پبلک ہالی ڈے سیل رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT