Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / E-CET ریاست میں 10 مئی کو

E-CET ریاست میں 10 مئی کو

حیدرآباد۔ 8 مئی (سیاست نیوز ) ریاستی سطح پر ای سیٹ (E-CET) 10 مئی کو منعقد ہوگا ۔ صدر نشین ای ۔سیٹ و وائس چانسلر جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کاکناڈا مسٹر تلسی رام داس نے بتایا کہ ای سیٹ کا صبح 10 بجے سے آغاز ہوگا ۔ پالی ٹیکنک ڈپلوما کامیاب اور ڈی فارما کی تکمیل کئے ہوئے (کامیاب ) طلباء ای سیٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔ ای سیٹ کنوینر مسٹر سائی بابو نے بتایا کہ ریاست بھر میں ای سیٹ کے پرامن و کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں اور جملہ 91 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 11 مئی کو ای سیٹ کی ابتدائی ’’کی‘‘ جاری کی جائے گی اور 19 مئی کو ای ۔سیٹ نتائج کی اجرائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مسٹر سائی بابو نے کہا کہ ای ۔سیٹ میں اہل و رینک حاصل کرنے والے طلباء کو انجینئرنگ کے دوسرے سال میں راست داخلہ ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT