Saturday , November 17 2018
Home / دنیا / G-20 مذاکرات کے دوران پوٹن ۔ ٹرمپ ملاقات متوقع

G-20 مذاکرات کے دوران پوٹن ۔ ٹرمپ ملاقات متوقع

ماسکو ،7 نومبر (یواین آئی) روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس ماہ ارجنٹائنا میں ہونے والے جی -20 اجلاس کے دوران ملاقات کریں گے ۔روسی صدر دفتر کریملن کے ترجمان دیمتر ی پیشکوو نے اس کی اطلاع دی۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مسٹر پیشکوو کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ مسٹر پوٹن اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان پیرس میں 11 نومبر کو ایک چھوٹی سی ملاقات ہوگی، لیکن دونوں رہنماؤں کی ملاقات ارجنٹائنا میں ہونے والے جی -20 اجلاس کے دوران ہوگی۔پہلی عالمی جنگ کے 100 سال مکمل ہونے پر پیرس میں 11 نومبر کو روسی اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کو لے کر روس نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT