Tuesday , October 16 2018
Home / دنیا / G-7 میں تھریسا مے اور ٹرمپ کے بیچ رسمی گفتگو نہیں ہوگی

G-7 میں تھریسا مے اور ٹرمپ کے بیچ رسمی گفتگو نہیں ہوگی

کیوبیک ، 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیچ G-7 چوٹی کانفرنس کے دوران رسمی دو طرفہ گفتگو نہیں ہوگی لیکن مسز تھریسا مے کانفرنس میں حصہ لینے والے تمام دیگر لیڈران کے ساتھ ملاقات کریں گی ۔ امریکہ نے گذشتہ ہفتہ کینیڈا ، میکسیکواور یوروپی یونین سے درآمد ہونے والے اسپات اور المونیم کی درآمد ٹیکس کی شرحیں بڑھا دی تھیں ۔ اس کے بعد سے کیوبیک میں منعقد ہونے والے G-7 چوٹی کانفرنس میں دونوں لیڈر پہلی دفعہ آمنے سامنے ہونگے ۔ مسز تھریسا مے کے افسروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ کوئی رسمی دو طرفہ گفتگو کا امکان نہیں ہے حالانکہ افسروں نے ذاتی طور پر ملاقات کے امکان سے انکار نہیں کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT