Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / H-1B درخواستوں کی یکم اپریل سے وصولی

H-1B درخواستوں کی یکم اپریل سے وصولی

واشنگٹن 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ مقبول H-1B ورک ویزوں کے لئے مالی سال 2017 ء کے ضمن میں درخواستوں کی وصولی آئندہ ماہ شروع کرے گا، عہدیداروں نے آج یہ اعلان کیا۔ یہ ویزا جو ہندوستانیوں میں کافی مقبول ہے، امریکی کمپنیوں کی جانب سے ایسے بیرونی ورکرس کو ملازمت دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جن کی مختلف شعبوں جیسے سائنس، انجینئرنگ اور کمپیوٹر پروگرامنگ میں نہایت ماہرانہ قابلیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ امریکی کانگریس نے 65 ہزار کی حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT