Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / H-1B ویزہ کی تعداد تین گنا کردوں گا : ری پبلکن امیدوار

H-1B ویزہ کی تعداد تین گنا کردوں گا : ری پبلکن امیدوار

واشنگٹن ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن کے ایک کلیدی صدارتی امیدوار نے یہ ادعا کیا ہیکہ امریکہ میں ہنرمند افرادی قوت کا فقدان ہے اور اگر وہ برسراقتدار آئے تو H-1B ویزہ کی تعداد میں قابل لحاظ اضافہ کیا جائے گا۔ ری پبلکن امیدواروں کی تعداد یوں تو 17 ہے لیکن روبیو ایک ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے ری پبلکن امیدواروں کی فہرست میں پہلے پانچ ناموں میں اپنا نام برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے ایک انتخابی مہم کے دوران عوام کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ H-1B ویزوں کی تعداد کو تین گنا کردیا جائے جو آئی ٹی پروفیشنلز کی پہلی پسند ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ میں H-1B ویزوں کی طلب بہت زیادہ ہے کیونکہ آئی ٹی سے وابستہ ہر پروفیشنل امریکہ میں ملازمت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے ایک ایسی بات کہی جو شاید بہت کم امریکی کہتے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ (آئی ٹی پروفیشنلس) اپنے کام میں ماہر ہیں تو پھر آپ امریکہ میں عارضی طور پر نہیں بلکہ مستقل طور پر رہائش پذیر ہوتے ہوئے امریکی شہری بن جائیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT