Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / H-1B ویزہ کے غلط استعمال پر ہندوستانی کمپنی پر جرمانہ

H-1B ویزہ کے غلط استعمال پر ہندوستانی کمپنی پر جرمانہ

واشنگٹن ۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سلیکان ویلی میں واقع دو کمپنیوں کو جو دراصل ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کی ملکیت ہے ، وفاقی حکومت کو 103,000 ڈالرس بطور جرمانہ ادا کرنے اور ساتھ ہی ساتھ کمپنی کے ایسے ملازمین جو H-1B ویزہ کے حامل ہیں ، 84,000 ڈالرس بطور اُجرت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اسکوپس کنسلٹنگ گروپ اور اورپن انجینئرس جو ہندوستانی نژاد امریکی شہری کشورکمار کی ملکیت ہے ، ہندوستان اور دیگر ممالک سے ورکرس کو H-1B ویزہ کے ذریعہ امریکہ لاکر انھیں سافٹ ویر انجینئرس کا عہدہ تفویض کرتا ہے جو سلیکان ویلی کی مختلف کمپنیوں جن میں ای بے ، ایپل اور سسکوسسٹم کے نام قابل ذکر ہیں۔ تحقیقات کے دوران امریکہ کے لیبر ویج کے محکمہ کو اس بات کاپتہ چل گیا کہ دونوں کمپنیوں کے ذریعہ H-1B ویزہ کے حصول کے ضابطوں کے لئے بے قاعدگیاں کی جارہی تھیں جو دراصل امیگریشن اور نیشنالٹی ایکٹ کے طابع ہے ۔فیڈرل ایڈمنسٹریٹیو لاء جج اسٹیفن ہنسلے نے کشورکمار کی ملکیت دونوں کمپنیوں میں برسرکار 21 ملازمین کو 84000 ؍ امریکی ڈالرس ادا کرنے کا حکم دیا کیونکہ ورکرس کے موقف کی غلط انداز سے نمائندگی کرتے ہوئے کشورکمار نے ایک خطیر رقم بچانے کی کوشش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT