IIITs B.Tech 6 Yr Course راجیوگاندھی یونیورسٹی فار نالج ٹیکنالوجی

SSC سال 2015 ء میں کامیاب کئے امیدواروں کیلئے ریاست کے سرکردہ ٹکنالوجی تعلیم کے ادارے IIITs انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی 6 سالہ انٹگرئیٹڈ B.Tech کورس میں داخلے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے اور 27 مئی سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے داخلے SSC کے GPA اور ہر مضمون کے گریڈ پوائنٹ پر میرٹ اساس پر دیا جائے گا ۔

SSC سال 2015 ء میں کامیاب کئے امیدواروں کیلئے ریاست کے سرکردہ ٹکنالوجی تعلیم کے ادارے IIITs انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی 6 سالہ انٹگرئیٹڈ B.Tech کورس میں داخلے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے اور 27 مئی سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے داخلے SSC کے GPA اور ہر مضمون کے گریڈ پوائنٹ پر میرٹ اساس پر دیا جائے گا ۔ داخلے کے طریقہ کار کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں اور ای میل آئی ڈی ہے ۔
RGUKT
WWW.admissions20145rgukt.in
Email:[email protected]
راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹکنالوجیز واقع گچی باؤلی حیدرآباد نے اپنے تین کیمپس باسر ( علاقہ تلنگانہ ) چھ سال انٹیگریٹیڈ بی ٹیک کورسیس پروگرام برائے تعلیمی سال 2015-2016 کیلئے داخلہ شیڈول کا اعلان کیا ہے اور اس اعلان کے مطابق ایس ایس سی کامیاب دیہی سطح و بلدی علاقوں کے طلباء و طالبات کو بالکلیہ طور پر میرٹ کی اساس پر اس چھ سالہ بی ٹیک کورس میں داخلے دیئے جائیں گے اور داخلوں کے حصول کیلئے صرف میرٹ طلباء و طالبات ہی 27 مئی سے اپنے درخواست فارم آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی ۔ اس تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اس یونیورسٹی میں داخلہ پانے والے طلباء و طالبات ( جن کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپئے سے کم ہو ) کو مکمل طور پر مفت تعلیم ( بشمول ، ملبوسات ، جوتے وغیرہ ) فراہم کی جائے گی ۔ درخواستوں کی وصولی ( یعنی 22 جون ) کے بعد درخواستوں کی مکمل جانچ کرتے ہوئے 8 جولائی داخلوں کیلئے اہل طلباء کی ایک فہرست مرتب کرکے آویزاں کی جائے گی اور اس سلسلہ میں متعلقہ اہل طلباء و طالبات کو بھی بذریعہ پوسٹ مطلع کیا جائے گا اور پھر 24 اور 25 جولائی کو داخلہ کونسلنگ منعقد کی جائے گی ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اہل امیدوار کو کونسلنگ میں شرکت ضروری رہے گی ۔

اور جو کونسلنگ میں شرکت ضروری رہے گی ۔ اور جوکونسلنگ میں شریک نہ ہو کر غیر حاضر رہیں گے انہیں داخلہ ہرگز نہیں دیا جائیگا اس طرح کونسلنگ میں داخلوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد باقی بچنے والی نشستوں کیلئے ایک ویٹنگ لسٹ لگائی جائے گی اور یہ ویٹنگ لسٹ ویب سائیٹ پر رکھی جائے گی ۔ اہل امیدوار ویب سائیٹ پر اپنا نام اور نمبر دیکھ کر ویٹنگ لسٹ میں نام پائے جانے پر 28 جولائی کو منعقد ہونے والی کونسلنگ میں شرکت کرنا ضروری ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 29 جولائی سے باقاعدہ طور پر مذکورہ تینوں کیمپس میں تعلیم کا آغاز ہوجائے گا اور داخلوں کا عمل مکمل ہونے پر باقی بچ جانے والی نشستوں کو خالی ہی رکھا جائے گا لیکن کسی قسم کی سفارش وغیرہ پر داخلہ نہیں دیا جائے گا ۔ پروفیسر آر وی راجہ کمار نے بتایا کہ تینوں کیمپس میں جملہ تین ہزار نشستیں دستیاب رہیں گی جن کے منجملہ 190 نشستیں مختلف زمرہ جات جیسے جسمانی معذورین ، این سی سی ، اسپورٹس وغیرہ کیلئے محفوظ رہیں گی اور اس کیلئے کونسلنگ 19 جولائی کو منعقد ہوگی ۔ یونیورٹسی کا قیام عمل میں آئے ہوئے پانچ سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس طرح اس یونیورسٹی کا پہلا بیاچ ماہ مئی2014 ء میں اپنے چھ سالہ کورسس کی تکمیل کر لیکر ملک گیر سطح پر اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔اور نئے داخلوں کے ذریعہ مزید تین ہزار طلباء کا اضافہ ہوگا ۔ ریاستی حکومت نے بجٹ میں راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹکنالوجیز کیلئے 350 کروڑ روپئے فراہم کررہی ہے لیکن طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انفرااسٹکچر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کم از کم 600 کروڑ روپئے فراہم کرنے کی ریاستی حکومت سے خواہش کی گئی ۔ مزید تفصیلات (http://admission2014rgukt.in) ویب سائیٹ کا ملاحظہ کیا جاسکتا ہے اور اسی ویب سائیٹ کے ذریعہ درخواست فارم آن لائن پُر کر کے پرنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ درخواست فارم کے ساتھ درکار صداقتناموں بینک ڈرافٹ وغیرہ نہ رہنے پر اس درخواست کو مسترد کردیا جائے گا ۔ مکمل معلومات ، تفصیلات شرائط کیلئے ویب سائیٹ پر بھی ہدایات حاصل کریں۔

IIIT چھ سالہ انٹگرئیڈ کورس
اہم تاریخیں ۔ شیڈول
فارمس آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 27-05-2014
فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 19-06-2015
تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.rgukt.in ہے فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہوگا۔
The Registrar
RGUKT
Campus of IIIT- H
Gachi Bowli, Hyderabad -32
نوٹ : تلنگانہ کیلئے 85 فیصد نشستیںاور 15 فیصد آندھراپردیش کیلئے نان لوکل زمرہ میںہوگی۔

TOPPOPULARRECENT