KIM’s سن شائن ہاسپٹل میں عالمی یوم آرتھرائٹیز پر شعور بیداری

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : کمس سن شائن ہاسپٹلس کے زیر اہتمام ہاسپٹل ہذا میں عالمی یوم آرتھرائٹیز ( گٹھیا ) کے موقع پر جوہر سال 12 اکٹوبر کو منایا جاتا ہے ، زیر علاج 50 مریضوں میں شعور بیداری کا اہتمام کیا گیا ۔ ان مریضوں میں کولہے کی تبدیلی سے متعلق خدشات کے تعلق سے بیداری لائی گئی اور کولہے کی تبدیلی کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ۔ ان مریضوں کو بتایا گیا کہ سرجری کے بعد وہ کتنا آسانی کے ساتھ گذارہ کرسکتے ہیں ۔ اس شعور بیداری کے بعد ہاسپٹل کے شانتا آڈیٹوریم میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ ڈاکٹر گورو ریڈی نے کہا کہ جوڑوں سے متعلق مسائل سے دچار تمام لوگوں کو سرجری کی ضرورت اس وقت ہے جب وہ آخری مرحلہ میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دوائیں ایسے موقع پر بے سود ثابت ہوتی ہیں ۔ انہوں نے عمر کوئی معنی نہیں رکھتی 30 تا 90 سال عمر کے لوگ تبدیلی کی سرجری کرواسکتے ہیں ۔۔