Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / l محکمہ پولیس کو عوام دوست بنانے چیف منسٹر

l محکمہ پولیس کو عوام دوست بنانے چیف منسٹر

ہماری تلنگانہ پولیس
امریکی پولیس کی طرح قابل
l محکمہ پولیس کو عوام دوست بنانے چیف منسٹر
کے سی آر کا کارنامہ : نائنی نرسمہا ریڈی
حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ کے پولیس شعبہ میں مثالی اصلاحات کا کارنانہ چیف منسٹر کے سی آر نے انجام دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے کیا ۔ انہوں نے آج یہاں ریاستی وزیر مہیندر ریڈی کے ہمراہ گچی باؤلی پولیس اسٹیشنس کی جدید عمارت کا افتتاح کیا ۔ساتھ ہی خاتون پولیس اسٹیشن مادھاپور ڈی سی پی اور اے سی پی دفاتر کا افتتاح انجام دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی پولیس امریکہ کی پولیس کی طرح قابل اور مستعد ہے۔ریاستی حکومت پولیس کو معیاری و جدید سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں میں پولیس کو سب سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے اور ریاست میں پیٹرولنگ نظام امریکہ پولیس نظام کے مماثل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مرحلہ وار سطح پر پولیس اسٹیشنوں کو جدید ٹکنالوجی و آلات سے مربوط کرتے ہوئے نئی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کے تحت گچی باؤلی پولیس اسٹیشن کی جدید عمارت کو 5 کروڑ کے مصارف سے تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں امن و ضبط کی صورتحال مکمل قابو میں ہے ۔ آئندہ وقت میں کارپوریٹ دفاتر کے مقابلہ مزید بہتر انداز میں 2 کروڑ روپئے فی پولیس اسٹیشن عمارتوں کو تعمیر کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT