LIC کے نیا پلان دھن ورشا ( پلان نمبر 866 ) متعارف

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا نے 17 اکٹوبر 2022 کے اثر کے ساتھ ایک نیا پلان دھن ورشا متعارف کیا ہے ۔ یہ پلان نان لنکڈ ، نان پارٹیسپیٹنگ ، انفرادی ، سیونگس اور سنگل پریمیم ہے ۔ لائف انشورنس کا پلان تحفظ اور سیونگس کا ایک مجموعہ ہے ۔ یہ پلان خاندان کو پالیسی کی مدت کے دوران زندگی کی ضمانت کے تحت بدقسمتی سے موت واقع ہونے کی صورت میں مالی امداد فراہم کرتا ہے ۔ اس پلان کے لیے UIN ہے ۔ 512N349V01 ۔ یہ ایک کلوز اینڈیڈ پلان ہے اور جاریہ مالی سال یعنی 31 مارچ 2023 کے اختتام تک فروخت کیلئے دستیاب ہوگا ۔ تفصیلات کیلئے www.licindia.in ملاحظہ کریں۔۔