LTE900 ٹکنالوجی کے ساتھ اے پی اور تلنگانہ میں ایرٹیل 4G نیٹ ورک کوریج میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : ہندوستان کے سرکردہ موبائل نیٹ ورک ، ایرٹیل نے کہا کہ اس کمپنی نے LTE900 ٹکنالوجی کے ساتھ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں اس کے 4G نیٹ ورک کو مزید اپ گریڈ کیا ہے ۔ جس سے اس کے اسمارٹ فون کسٹمرس کے لیے بہتر نیٹ ورک تجربہ ہوگا ۔ آونیت پوری ، سی ای او ، آندھرا پردیش اینڈ تلنگانہ ، بھارتی ایرٹیل نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ہمارے کسٹمرس کو بسٹ ان کلاس نیٹ ورک تجربہ سے روشناس کریں ۔ LTE900 ٹکنالوجی کے استعمال سے ایرٹیل 4G کوریج میں مزید اضافہ ہوگا ۔ بالخصوص گھروں اور بلڈنگس کے اندر ۔ ایرٹیل اسمارٹ فون کسٹمرس ہائی اسپیڈ ڈیٹا اور ایچ ڈی کوالٹی سے استفادہ کریں گے ۔۔