Medicover ہاسپٹلس میں 63 سالہ مریضہ LVAD طریقہ سے صحت یاب

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : میڈی کور ہاسپٹل میں 63 سال عمر کی مریضہ رکمنماں کو ایل وینٹریکلر اسسٹ ڈیوائس (VAD) سے بچایا گیا ۔ قلب کی تبدیلی کے کامیاب طریقہ اور متبادل طریقہ (VAD) کے استعمال سے مریضہ کی جان بچ گئی ۔ مریضہ کو تنفس کی کمی کی شکایت پر تشخیص کی گئی تب ڈیلٹیڈ کارڈیو میوپتھی کا پتہ چلا ۔ دوائیں کارگر ثابت نہ ہونے پر VAD کا اختیار ہی بچا تھا ۔ مریضہ کی عمر کے لحاظ سے قلب کی تبدیلی پر غور نہیں کیا جاسکتا تھا ۔ لہذا ہارٹ میٹ III ، VAD کی عمل درآمد سے ان کے لیفٹ وینٹریکل کو مدد پہنچائی گئی مریضہ 2 ہفتے ہاسپٹل میں قیام کے بعد ڈسچارج ہوئیں اور موجودہ طور پر خود سے چہل قدمی کی قابل ہیں ۔ ڈاکٹر متھلیش ، کریٹیکل کیر ، ڈاکٹر پرامود کندوکرے ، کارڈیوتھوراسک سرجن ، ڈاکٹر راما گیری بالاجی ، کارڈیالوجسٹ ، ڈاکٹر نتن انارپو ، کارڈیالوجسٹ ، ڈاکٹر کرشنا پراساد ، کارڈیو تھوراسک سرجن کی ٹیم نے یہ کارنامہ انجام دیا ۔۔