Friday , June 22 2018
Home / دنیا / MH-17 طیارہ کو میزائل سے مار گرایا گیا : ملائیشیا

MH-17 طیارہ کو میزائل سے مار گرایا گیا : ملائیشیا

کوالالمپور۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فوجی انٹلیجنس اور تباہ شدہ MH-17 طیارہ کے مقام سے ملنے والے ملبہ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ بدنصیب طیارہ کو زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا۔ ملائیشیا کے وزیر دفاع حشام الدین حسین نے یہ بات کہی۔ اخبار ملائیشین اسٹار نے بھی ان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طیارہ کو مار گرانے میں زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل کا استعمال کیا گیا اور اس نوعیت کے سسٹم یا تو یوکرینیوں یا باغی فورسیس کو دستیاب ہیں۔ حشام الدین کے ریمارکس انہیں موصولہ فوجی انٹلیجنس رپورٹس اور تباہ شدہ طیارہ کے باقیات کی جانچ پڑتال و تحقیقات کے بعد سامنے آئے ہیں۔ قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا طیارہ کو فضاء سے فضاء میں میزائل سے تباہ کیا گیا جس میں یوکرینی حکومت ملوث ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ ملائیشیائی طیارہ میں 298 مسافرین سوار تھے جن میں 43 کا تعلق ملائیشیا سے تھا۔

TOPPOPULARRECENT