Friday , November 24 2017
Home / دنیا / MH370 ملبہ کی توثیق کیلئے ٹیم پہونچ گئی

MH370 ملبہ کی توثیق کیلئے ٹیم پہونچ گئی

اقوام متحدہ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا نے بحرہ ہند میں پائے جانے والے طیارہ کے ملبہ کی توثیق کے لئے اپنی ایک ٹیم روانہ کی ہے جس کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ MH370 طیارہ کا ہوگا جو گزشتہ سال مارچ میں پرواز کے بعد غائب ہوگیا تھا جس کا تلاش بسیار کے باوجود آج تک پتہ نہیں چل سکا۔ حادثہ کے وقت طیارہ میں 239 مسافرین سوار تھے۔ یہ ٹیم مذإورہ مقام پر پہونچ گئی ہے جہاں شبہ کیا جا رہا ہے کہ اس حادثہ کا شکار طیارہ کا ملبہ دستیاب ہوسکتا ہے ۔ فرانسیسی عہدیداروں نے کہا کہ یہ آثار پورے دکھائی دے رہے ہیں کہ کہ بحیرہ ہند میں فرانسیسی شہر ری یونین کے قریب جو ملبہ دکھائی دے رہا ہے وہ طیارہ کا ہی ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT