Friday , November 24 2017
Home / دنیا / MH370 کی تلاش صحیح علاقے میں جاری

MH370 کی تلاش صحیح علاقے میں جاری

ملبورن ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشین ایئر لائنز کے تقریباً دو برس قبل لاپتہ ہونے والے مسافر جہاز MH-370کے ملبے کی تلاش درست علاقے میں جاری ہے۔ آسٹریلیا کے دفاعی ادارے کے تحت کی جانے والی معلومات کے نئے تجزیے کے مطابق ملبہ ممکنہ طور پر بحر ہند کی جنوبی جانب ہو سکتا ہے، اس لیے جہاز کی تلاش کے لیے بھی اسی حصے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ مارچ  2014 میں کوالالمپور سے چین کے شہر بیجنگ جا تے ہوئے ملائیشین ائیر لائن کا مسافر طیارہ لا پتہ ہوگیا تھا۔ جہاز پر اس وقت 239 افراد سوار تھے۔

TOPPOPULARRECENT