MTCWA کے اتھیلیٹس کا ورنگل میں منعقدہ ’cycluthon 2022 ‘ میں شاندار مظاہرہ

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : میاکس ویل ٹریور سائیکلنگ ویلفیر اسوسی ایشن کے اتھیلیٹس سے ورنگل میں منعقدہ ’ سائیکلو تھان 2022 ‘ میں حصہ لیا ۔ جس میں بندھیا نے جس کی عمر صرف 13 سال ہے ۔ 5 کلو میٹر کے زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ شیوا بندیا نے 5 کلو میٹر رن اوپن ایج گروپ ( میل اینڈ فیمل ) میں حصہ لیتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا اور 3000 روپئے نقد انعام حاصل کیا جسے اس نے اس اسوسی ایشن کو بطور عطیہ دے دیا ۔ اس مقابلہ میں شروتک کو گولڈ ، شاشوت کو سلور اور انکیتا کو برانز میڈلس حاصل ہوئے ۔ 25 کلومیٹر زمرہ میں ڈی ارکیش کو گولڈ اور آرئین کو سلور میڈل حاصل ہوا ۔۔