Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / NEET آرڈیننس ‘صدر جمہوریہ نے مزید اطلاعات طلب کیں

NEET آرڈیننس ‘صدر جمہوریہ نے مزید اطلاعات طلب کیں

نئی دہلی 23 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے یکساں میڈیکل انٹرنس ٹسٹ ( NEET ) پر آرڈیننس جاری کرنے کے فیصلے پر وزارت صحت سے مزید اطلاعات اور کچھ نکات پر وضاحتیں طلب کی ہیں۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے آج وزیر صحت جے پی نڈا نے دوپہر میں ملاقات کی تھی اور اس موقع پر وزیر موصوف کو مزید اطلاعات اور وضاحتوں کی ضرورت سے واقف کروایا گیا ۔ جے پی نڈا نے صدر جمہوریہ سے کہا تھا کہ کل ان کی دورہ چین پر روانگی سے قبل یہ آرڈیننس جاری کیا جانا ہے ۔ یہ ملاقات نصف گھنٹے سے زائد کی رہی اور سمجھا جاتا ہے کہ وزیر موصوف نے صدر جمہوریہ کو تین مسائل جیسے ریاستی بورڈز کے مختلف امتحانات ‘ نصاب اور علاقائی زبانوں سے واقف کروایا ۔ وزارت صحت کے ذرائع نے کہا کہ ملاقات کے موقع پر صدر جمہوریہ نے کچھ تازہ معلومات طلب کی تھیں۔ ذرائع نے بعد میں مزید بتایا کہ صدر جمہوریہ نے جو اضافی اطلاعات طلب کی تھیں وہ روانہ کردی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT