Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / Nota مجوزہ بلدی چناؤ میں کی سہولت

Nota مجوزہ بلدی چناؤ میں کی سہولت

حیدرآباد ۔ 20 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں عنقریب منعقد ہونے والے میونسپل کارپوریشن اور میونسپل انتخابات میں رائے دہندوں کو Nota سے استفادہ کا موقع رہے گا۔ یعنی کوئی بھی امیدوار پسند نہیں ہونے کا اظہار کرنے کا موقع ہوگا۔ محکمہ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی محکمہ نے اس تعلق سے دو علحدہ جی اوز جاری کئے ہیں۔ ریاستی حکومت کھمم اور ورنگل میونسپل کارپوریشن اور اچم پیٹ اور سدی پیٹ بلدیات کے انتخابات مارچ کے پہلے ہفتہ میں منعقد کرنے والی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں رائے دہندوں کو Nota کی سہولت حاصل رہے گی۔ حال میں منعقد کئے گئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں Nota استعمال کرنے کی سہولت نہیں دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT