Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / Paytm کو دھوکہ ‘ سی بی آئی میں مقدمہ درج

Paytm کو دھوکہ ‘ سی بی آئی میں مقدمہ درج

نئی دہلی 16 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ڈیجیٹل ویالٹ کمپنی Paytm کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سی بی آئی نے کمپنی کے 15 صارفین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اس کمپنی کو 6.15 لاکھ روپئے کا دھوکہ دیا ہے ۔ یہ شاذ و نادر پیش آنے والا واقعہ ہے کہ سی بی آئی نے ایسے مقدمہ کی تحقیقات کا ذمہ لیا ہے ۔ عموما ًایجنسی اس وقت تک کوئی کیس خود حاصل نہیں کرتی جب تک مرکزی حکومت اس کی سفارش نہ کرے یا پھر کسی عدالت کی جانب سے اسے ہدایت نہ مل جائے ۔ میڈیا کی جانب سے سوال کئے جانے پر سی بی آئی کے ایک ترجمان نے آج کہا کہ ایجنسی دہلی کے علاقہ میں انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت خانگی افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی مجاز ہے ۔ سی بی آئی نے اس ڈیجیٹل ویالٹ کمپنی کے 15 صارفین کے علاوہ کمپنی کے نامعلوم عہدیداروں کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف آئی آر کل جاری کردیا گیا ۔ جب مشکوک صارفین سے اس کیس کے سلسلہ میں معلومات حاصل کرنے کیلئے کالس کئے گئے تو ان کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ بعض نمبرس بند بھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT