Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / POS مشین سے بلا چارجس 2000روپئے نکالنے کی سہولت

POS مشین سے بلا چارجس 2000روپئے نکالنے کی سہولت

نئی دہلی ۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایس بی آئی نے آج کہا کہ چھوٹے ٹاؤنس کے عوام اسکے

POS

مشین سے ریٹیل آؤٹ لیٹس پر ایک دن میں 2000روپئے تک کسی چارجس کے بغیر نکال سکتے ہیں ۔ یہ ملک کے بعض مقامات پر رقم کی قلت کے باعث ہونے والی مشکلات کو آسان بنانے کا ایک اقدام ہے ۔ ایس بی آئی کے رہنمایانہ خظوط کے مطابق پی او ایس مشین سے ریٹیل آؤٹ لیٹسس پر رقم نکالنے کی حد ٹائر1اور 2 شہروں میں ایک دن میں فی کارڈ 1000روپئے ہے اور چھوٹے ٹاؤنس میں 2000روپئے ہے ۔ ایس بی آئی کے ڈی ایم ڈی چیف آپریٹنگ آفس نیرج ویاس نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ کسٹمرس ایس بی آئی کے اوردیگر کوئی ڈیبٹ کارڈ کو ٹائر 3 تا 6 میں 1000روپئے اور ٹائر 1 اور 2شہروں میں ایک دن میں فی کارڈ 1000روپئے نکالنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں کسی چارجس کے بغیر ۔ ایس بی آئی کے جملہ 6.08لاکھ پی او ایس مشینس ہیں جن میں 4.78 لاکھ ایس بی آئی کے کسٹمرس اور اس سہولت کی پیشکش کرنے والے دیگر بینکس کے کسٹمرس کو بھی رقم مہیا کرسکتے ہیں۔آندھراپردیش ‘ تلنگانہ ‘ کرناٹک ‘ مدھیہ پردیش ‘ اترپردیش اور بہار میں اے ٹی ایم مشینوں میں رقم نہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ایس بی آئی چیرمین رجنش کمار نے آج کہاکہ بعض ریاستوں میں نقد رقم کی قلت کا جو مسئلہ ہورہا ہے اسے کل تک حل کردیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT