Sai Silks کو آئی پی او کے ذریعہ فنڈ اکٹھا کرنے SEBI کی اجازت

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : جنوبی ہند میں یتھنک اپارل ، بالخصوص ساریز کے بڑے ریٹیلر سائی سلکس ( کلامندر ) لمٹیڈ ( SSKL ) کو جو اس کے چار اسٹور فارمٹس ، کلامندر ، ورا مہا لکشمی سلکس ، مندر اور کے ایل ایم فیشن مال کے ذریعہ سرگرم عمل ہے کو ایک انیشیل پبلک آفرنگ (IPO) کے ذریعہ فنڈ اکٹھا کرنے ایس ای بی آئی سے اجازت ملی ہے ۔ ایس ایس کے ایل فریش ایشیو ( 600 کروڑ روپئے ) کے نیٹ پروسیڈس کو 25 نئے اسٹورس قائم کرنے ، دو ویر ہاوزس کے قیام ، کمپنی کے درکار سرمایہ ، کمپنی کی جانب سے حاصل کئے گئے قرض کی ادائیگی اور جنرل کارپوریٹ مقاصد کے لیے اخراجات کے لیے فنڈ فراہم کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔۔