Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / TS ICET-2018 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

TS ICET-2018 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام TS ICET-2018 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر کی جانب سے 20 اپریل تا 15 مئی حیدرآباد میں مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو ڈگری سال اول و دوم میں کم سے کم 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور TS ICET-2018 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہوں حکومت کے طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے اپنے درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو ، آئی سیٹ ، آن لائن فارم کی زیراکس کاپی ، ڈگری میمو کی کاپی اور آدھار کی کاپی کے ساتھ 18 اپریل تک ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم نظام کالج کے پاس داخل کرسکتے ہیں ۔۔
ٹھاکر ہری پرساد انسٹی ٹیوٹ آف منٹلی ہینڈی کیاپڈ میں بی ایڈ و ایم ایڈ کورسیس میں داخلے
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ٹھاکر ہری پرساد انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ری ہبیلیشن فارمنٹلی ہینڈی کیاپڈ میں ایم ایڈ اسپیشل ایجوکیشن اور بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن منٹل ریٹائرڈیشن اور بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن لرننگ ڈس ابیلٹی میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے۔ ایم ایڈ میں داخلہ کے لیے امیدوار کی تعلیمی قابلیت کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے بی ایڈ اسپیشل ایجوکیشن ( ایم آر ) یا بی ایڈ جنرل اسپیشل ایجوکیشن کے ساتھ رہنا چاہئے جب کہ بی ایڈ میں داخلہ کے لیے کسی بھی یونیورسٹی سے بی ایس سی / بی اے اور بی کام یا پھر ڈگری رہنا چاہئے ۔ ڈگری سال آخر کے امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار بھی درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9704694872 ۔ 9700631537 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT