انڈیا میں کورونا سے متاثر کیوی کرکٹر سیفرٹ اسپتال منتقل

   

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ ہندوستان میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیفرٹ آئی پی ایل میں شرکت کے لیے ہندوستان میں موجود تھے۔ تاہم چارٹرڈ فلائٹ پر گھر روانگی سے قبل سیفرٹ کا کوویڈ ٹسٹ مثبت آگیا۔ کیوی کرکٹر کو کورونا کی معمولی علامات ہیں اور انہیں علاج کے لیے چینائی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کیوی ٹسٹ کرکٹرز نے بھی ہندوستان چھوڑ دیا ہے، ٹسٹ سیریز کے لیے منتخب کھلاڑی نئی دہلی سے مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق آئی پی ایل میں شامل نیوزی لینڈ کے ٹسٹ پلیئرز کچھ روز مالدیپ میں قیام کریں گے، کھلاڑیوں کی انگلینڈ میں 11 مئی کو طے شدہ آمد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔