ممبئی : مہاراشٹرا کے پربھنی میں ایک شخص نے لگاتار تیسری بیٹی کو جنم دینے پر اپنی بیوی کو نذر آتش کردیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کنڈلک یتم کالے نے اپنی شریک حیات مینا کو جمعرات کی رات زندہ جلادیا کیونکہ اس نے تیسری بیٹی کو جنم دیا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ ملزم شوہر کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔