بی جے پی امیدوار بوگا شراونی کا انتخابی مہم سے خطاب
جگتیال ۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابقہ بلدی چیر پرسن بوگا شراونی کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی جگتیال بی جے پی کارکنوں میں جشن کا ماحولدیکھا جارہا ہے۔ بوگا شراونی نے کہا کہ یہ غرور و تکبر اور عزت نفس کے درمیان جنگ ہوگی اور جگتیال قلعہ سر زمین پر بھگوا پرچم لہرائیں گے۔ جگتیال اسمبلی امیدوار ڈاکٹر بوگا شروانی پراوین نے کہا کہ جگتیال حلقہ میں انتخابی مہم کا عملاً آغاز ہوچکا ہے یہ صرف غرور اور عزت نفس کی جنگ رہے گی، اور اس میں صرف عزت نفس کی جیت ہوگی۔اور آیندہ ریاست تلنگانہ میں راما راج ہوگا ، بادشاہت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ جگتیال اسمبلی حلقہ بی جے پی کا ٹکٹ بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور جگتیال میونسپل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر بھوگا شروانی کو اتوار کو جگتیال حلقہ مرکز کے تحصیل چوک سے الاٹ کیا گیا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ان کا ساتھ دیں اور انہیں کامیاب بنائیں۔ بی جے پی جگتیال ضلع کے نائب صدر میونسپل فلور لیڈر انوملہ کرشناہری نے کہا کہ بی جے پی فی الحال جگتیال حلقہ میں ہے اور وہ اسمبلی انتخابات میں جگتیال حلقہ میں بی جے پی کا جھنڈا ضرور لہراینگے۔ بعد ازاں جگتیال ٹاؤن کے صدر ویرابٹنی انیل کمار نے واضح کیا کہ ایم ایل اے سنجے کمار اور ایم ایل سی جیون ریڈی نے جگتیال حلقہ میں ابھی تک کچھ نہیں کیا ہے۔ ٹاون صدر ویربھٹنی انیل کمار، ٹاؤن جنرل سکریٹری اموداراجو، سریکونڈا راجنا، میونسپل فلور لیڈر ضلع نائب صدر انوملا کرشنا ہری، ضلع خزانچی دشرتھ ریڈی، مہیلا مورچہ ضلع جنرل سکریٹری سامباری کلاوتی، دیہی منڈل صدر نوالا تروپتی، سرنگا پور منڈل صدر اینڈابیٹ، کمار بلوتی اور دیگر موجود تھے۔ شہری منڈل کے صدور رام ریڈی،یووا مورچہ ٹاؤن کے صدر کوندرا روی تیجا، دلت مورچہ منڈل کی صدر ترالہ مہیش، ضلع ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن گنگارام میرا اسوسی ایشن کے صدور مدیشیٹی ملیشام لیڈر بومکانتی پرمود، مہیلا مورچہ لیڈر ممتا، بنداپیلی مالیشوری، لکشمی اور لیڈر کارکنان حصہ لیا۔