نواب ملک 8دن کیلئے ای ڈی کی حراست میں

,

   

وہ بے باک بولتے ہیں اس لیے کاروائی کی گئی: نواب ملک کی بیٹی
ممبئی :مہاراشٹرا کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کو اسپیشل کورٹ نے آٹھ دنوں کے لیے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ منی لانڈرنگ کے ایک معاملے کی جانچ کے سلسلے میں نواب ملک کو طویل پوچھ تاچھ کے بعد کل گرفتار کیا گیا۔ لیکن اس گرفتاری کے بعد مرکزی حکومت کے خلاف اپوزیشن کا حملہ تیز ہو گیا ہے۔ اب ان کی گرفتاری پر بیٹی نیلوفر ملک کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔نیلوفر ملک نے اپنے والد کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مجھے یقین ہے میرے والد باہر آئیں گے۔ یہ عدالتی لڑائی ہے اور ہم لڑیں گے۔ ہر مسلمان جو عوامی طور سے سرگرم کارکن کی طرح رہا ہے، کچھ لوگوں کے ذریعہ ڈی۔کمپنی سے جڑا ہوا بتایا جاتا ہے۔‘‘ نیلوفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے والد بے خوف اور بے باک ہو کر بولتے ہیں، اس لیے ای ڈی اور این سی بی ہمارے پیچھے ہیں۔