حیدرآباد۔24۔ فروری (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے حیدرآباد رنگا ریڈی اور محبوب نگر اضلاع پر مشتمل ٹیچرس زمرہ کی ایم ایل سی نشست کیلئے فہرست رائے دہندگان اور پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ نئے 9 اضلاع کے تحت جملہ رائے دہندے 29720 ہیں، جبکہ پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 137 ہے۔ حیدرآباد میں 22 پولنگ اسٹیشن اور رائے دہندوں کی تعداد 3949 ہے۔ محبوب نگر میں 15 پولنگ اسٹیشن اور 3461 رائے دہندے ، ناگر کرنول 14 پولنگ اسٹیشن اور 1822 رائے دہندے ، ونپرتی 7 پولنگ اسٹیشن اور 1335 رائے دہندے ، گدوال 11 پولنگ اسٹیشن ، 877 رائے دہندے۔ نارائن پیٹ پانچ پولنگ اسٹیشن 664 رائے دہندے، رنگا ریڈی 31 پولنگ اسٹیشن 9186 رائے دہندے، وقار آباد 18 پولنگ اسٹیشن اور 1890 رائے دہندے جبکہ میڑچل ملکاجگری ضلع میں 14 پولنگ اسٹیشن اور رائے دہندوں کی تعداد 6536 درج کی گئی ہے۔ر