پی جی سیٹ کے شیڈول کی اجرائی

   

حیدرآباد 24 فروری (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ ہائر ایجوکیشن پروفیسر لمبادری نے تعلیمی سال 2023-24 ء میں انجینئرنگ اور فارما کورسیس میں داخلوں کے لئے پی جی ای سیٹ 2023 (PGECET) کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ 28 فروری کو اس کا مکمل نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 3 مارچ تا 30 اپریل آن لائن میں درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ 29 مئی سے یکم جون تک امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 250 روپئے جرمانہ کے ساتھ 5 مئی تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ 1000 روپئے جرمانہ کے ساتھ 10 مئی 2500 روپئے جرمانہ کے ساتھ 15 مئی، 5000 روپئے جرمانہ کے ساتھ 24 مئی تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ درخواستوں کی فیس 1100 روپئے ہوگی۔ تاہم ایس سی ۔ ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی امیدواروں کے لئے 600 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔ 21 مئی سے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ 29 مئی تا یکم جون امتحانات منعقد ہوں گے۔ ن