ڈبل انجن سرکار نے ایل پی جی کے دام ٹریپل کردیئے ۔کے ٹی آر کا طنز

   

حیدرآباد۔2 ۔مارچ ( یواین آئی ) تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے کارگذارصدرو وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں اضافہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے ایل پی جی کے دام ٹریپل کردیئے ۔ ٹوئیٹر پر سرگرم کے ٹی آر نے این ڈی اے حکومت کو طنزیہ طورپر این پی اے حکومت کہتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں کو کامیابی کے ساتھ ٹریپل کرنے پرڈبل انجن حکومت کو مبارک ہو۔بی آرایس نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اضافی قیمتوں کو واپس لے ۔انہوں نے پارٹی رکن و حامی وشویشورریڈی کے ٹوئیٹ کو بھی ٹیگ کیا جس میں انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو برسوں میں مودی حکومت نے گیس سلنڈرس کی قیمت میں 53فیصد کا اضافہ کیا ہے ۔ 2014سے گھریلو پکوان گیس سلینڈرس کی قیمت میں 169فیصد اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ امیر، امیر ترین بن رہے ہیں تاہم انکے ٹیکس میں کمی ہورہی ہے ۔غریب، غریب بن رہے ہیں تاہم انکے ٹیکس میں اضافہ ہورہا ہے ۔