کانگریس برسراقتدار آنے پر اولڈ پنشن اسکیم کی بحالی: اتم کمار ریڈی

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) کانگریس ایم پی اتم کمار ریڈی نے وعدہ کیا کہ ریاست میں کانگریس برسراقتدار آنے پر اولڈ پنشن اسکیم بحال کی جائے گی۔ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے دوران صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کے مختلف وعدوں کے بعد اتم کمار ریڈی نے بھی سرکاری ملازمین کی تائید حاصل کرنے کیلئے اولڈ پنشن اسکیم کی بحالی کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرس اور سرکاری ملازمین کیلئے حکومت نے سی پی ایس اسکیم کا اعلان کیا ہے اسے کانگریس حکومت برخواست کردے گی اور جی او 317 کو بھی کالعدم کردیا جائے گا۔ کانگریس زیر اقتدار ریاستوں میں نئی پنشن اسکیم کی جگہ اولڈ پنشن اسکیم متعارف کی جاچکی ہے۔ انہوں نے ٹیچرس ایم ایل سی نشست کیلئے کانگریس کے تائیدی امیدوار ہرش وردھن ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ر