ممبئی، 23 جنوری(یو این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمساز سبھاش گھئی کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والے استقبالیہ کے لیے راشٹرپتی بھون کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے ۔سبھاش گھئی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والے استقبالیہ کے لیے راشٹرپتی بھون سے دعوت نامہ موصول ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے سبھاش گھئی نے انسٹاگرام پر لکھا، “26 جنوری کی شام کو راشٹرپتی بھون میں ‘ایٹ ہوم’ استقبالیہ میں صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے مدعو کیے جانے پر انتہائی شکرگزار ہوں۔