Saturday , November 18 2017
Home / Hadis Shareef

Hadis Shareef

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا کہ جنت میں ایک پکارنے والا پکارے گا (اے جنتیو ) تم ہمیشہ تندرست رہوگے کبھی بیمار نہ ہوگے اور تم ہمیشہ عیش و آرام میں رہوگے کبھی مصیبت نہ …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوسعید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا کہ دوزخیوں کے پیپ کا ایک ڈول دنیا میں بہادیا جائے تو دنیا والے سڑجائیں۔ (ترمذی )  

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابومسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ و سلم نے کتے کی قیمت ، زنا کا معاوضہ اور کاہن کی مٹھائی کھانے سے منع فرمایا ہے ۔ (بخاری شریف )

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ و سلم نے فرمایا ہلاک کرنے والی چیزوں سے بچتے رہو اور وہ شرک اور جادو ہیں ۔ ( بخاری شریف )

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ و سلم نے فرمایا جو صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھالے تو اُس روز اُسے زہر اور جادو نقصان نہیں دے گا ۔ ( بخاری شریف )

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا، اللہ تعالیٰ بندہ کو اس کے معاف کردینے کی وجہ سے اس کی عزت بڑھاتا ہے اور جو اللہ تعالیٰ کے لئے تواضع اختیار کرتا …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ و سلم نے فرمایا کہ رات کے وقت قرآن کی دس آیات پڑھنے والا غافلوں میں نہیں لکھا جائے گا ۔ (حاکم)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ و سلم نے فرمایا کہ قرآن پڑھنے والا بڑھاپے کے ضعف اور ناکارگی سے محفوظ رہے گا ۔ (حاکم)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو چیز تجھ کو شک میں ڈالے اس کو چھوڑ دے اور جس کام پر تیری طبعیت ٹک جائے اور دل مطمئن ہوجائے وہ کام کرلیا کر۔ (ترمذی)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا طلب رزق اور کسب حلال کے لئے صبح کے وقت چلے جایا کرو کیونکہ صبح کے کاموں میں برکت اور کشادگی ہوتی ہے۔ (طبرانی)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت کعب بن عجرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اپنے لئے اپنی اولاد کے لئے اپنے ماں باپ کے لئے کمانا اﷲ کی خوشنودی کا موجب ہے ۔ ریا اور فخر کے لئے کمانا شیطان کی کمائی ہے …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا کہ جنت میں جانے کے بعد کسی شخص کا دنیا میں آنے کو جی نہیں چاہتا مگر شہادت کی لذت ایسی ہے کہ شہید کو جنت میں جاکر پھر یہ …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت کعب بن مالک رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ و سلم نے فرمایا شہدا کی روحیں سبز پرندوں کی شکل میں جنت کے پھل کھاتی پھرتی ہیں۔ (ترمذی )

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا شہدا کو اپنے عزیز و اقارب میں سے ستر آدمیوں کی شفاعت کا حق دیا جائے گا۔ (ابوداؤد)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو آدمی یہ خواہش رکھتا ہے کہ قیامت میں اپنا اعمال نامہ دیکھ کر خوش ہو تو اسے چاہئے کہ استغفار کثرت سے پڑھا کرے۔ (بیہقی)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ میرے ساتھ تمہاری وہی نسبت ہو جو حضرت ہارون علیہ السلام کو حضرت موسیٰ …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی کرم اللہ وجہ کے بارے میں فرمایا ہے کہ تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب وصال فرمایا تو ان …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں سورہا تھا کہ دوران خواب میں اتنا دودھ پیا جس کی تازگی میرے ناخنوں سے بھی ظاہر ہونے لگی پھر بچا ہوا میں نے عمر (رضی اللہ تعالیٰ …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم سے پہلی امتوں میں محدث ہوا کرتے تھے اگر میری امت میں کوئی محدث ہے تو وہ عمر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ہے۔ (بخاری شریف)

Read More »
TOPPOPULARRECENT