اضلاع کی خبریں

یلاریڈی میں 12 ڈسمبر کو میگا لوک عدالت

یلاریڈی ۔ منصف مجسٹریٹ کورٹ یلاریڈی شریمتی انیتا نے بتایا کہ 12 ڈسمبر بروز ہفتہ کو مقامی عدالت کے احاطہ میں قومی میگا لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا

آشا ورکرس کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

نظام آباد میں سی آئی ٹی یو کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
نظام آباد :9؍ ڈسمبر( محمد جاوید علی)آشا ورکر س کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج سی آئی ٹی یو کی جانب سے ڈی ایم اینڈ ایچ او آفس آشا ورکرس نے دھرنا دیا اورڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کی گئی ۔ سی آئی ٹی یو کے ضلع نائب صدر گوردھن کی قیادت میں آشا ورکرس نے آج دھرنا دیا اور آشا ورکرس کو جی او کے مطابق کم از کم 7,500/- روپئے اور کوویڈ کے موقع پر گھر گھر پہنچ کر کئے گئے سروے کی اجرت اور اسٹیشنری کے اخراجا ت دینے اور آن لائن کے سروے کی ذمہ داریاں آشا ورکرس کو نہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو کے نائب صدر گوردھن نے بتایا کہ آشا ورکرس کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کی دھمکی دی گئی تھی جس پر چیف سکریٹری سومیش کمار نے آشا ورکرس کو کم از کم 7,500/- روپئے دینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے جی او جاری کیا تھا لیکن ضلع نظام آباد میں اس جی او پرعمل نہیں کیا جارہا ہے اور آشا ورکرس کی تعلیمی قابلیت سے بھی زیادہ میں سے کام لیتے ہوے سروے و دیگر کاموں کو کروایا جارہا ہے لیکن انہیں ماہانہ 2 تا 3 ہزار روپئے کی اجرت دی جارہی ہے لہذا آشا ورکرس کو جی او کے مطابق 7,500/-روپئے دینے کا مطالبہ کیا اور ڈی ایم اینڈ ایچ او کو فوری اس مسائل کو فور ی حل کرنے کا مطالبہ کیا اس دھرنے میں 300 سے زائد آشا ورکرس حصہ لیا ۔