آئرلینڈ دوسرے ونڈے میں کامیاب

   

دہرادون۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آئرلینڈ نے اینڈریو بالبیرنی کی سنچری کے سہارے افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد ساتویں نمبر پر نجیب اللہ زدران کے پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں پر مشتمل ناقابل شکست 104، کپتان اصغر افغان کے 75 اور حضرت اللہ زازئی کے 34 رنز کی بدولت آٹھ وکٹوں پر 256 رنز بنائے۔ ٹم مرتاغ اور بوائیڈ رینکن نے فی کس 2 وکٹیںلیں۔جوابی اننگز میں مین آف دی میچ اینڈریو بالبیرنی کے آٹھ چوکوں اور آٹھ چھکوں پر مشتمل145 رنز نے کامیابی کی راہ ہموارکی جبکہ جارج ڈوکریل نے 54 اورکیون اوبرائن نے 21 رنز بنا کر ان کا عمدگی سے ساتھ نبھایا۔ دولت زدران کی دو وکٹیں کسی کام نہیں آ سکیں۔

فیصل صالح ایشین فٹبال کنفیڈریشن
کے صدر منتخب
کوالا لمپور۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے سابق صدر فیصل صالح حیات کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن کابلامقابلہ نائب صدر منتخب کر لیا ہے۔ پاکستان فٹ بال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی عہدیدار کو اے ایف سی کا بڑا عہدہ حاصل ہوا ہے لیکن پی ایف ایف میں تنازعہ اور کھینچا تانی نے اس کامیابی کوگہنا دیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے موجودہ صدر اشفاق حسین ہیں۔