حیدرآباد 19 ستمبر ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی 23 ستمبر کو تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ 20 تا 23 ستمبر تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ایک یا دو موقعوں پر بارش ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 30ڈگری اور اقل ترین 23 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ اس دوران جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق ہے ۔ محبوب نگر ضلع میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست میں کئی مقامات پر بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔