سرمایہ کاری تحفظ قانون کا بل پیش کیے جانے کا امکان
حیدرآباد، 25 نومبر (سیاست نیوز): آندھرا پردیش اسمبلی کا سرمائی اجلاس 5 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں سرمایہ کاری تحفظ قانون کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔سمجھا جا رہا ہے کہ اس قانون کا بنیادی مقصد ریاست میں آنے والی سرمایہ کاری کو سیاسی تبدیلیوں سے قطع نظر تحفظ فراہم کرنا ہے۔ صنعتوں کو دی جانے والی مراعات اور اراضی کے الاٹمنٹ کے معاملے میں قانونی ضمانت فراہم کرنے کے لیے بل تیار کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب اسمبلی اجلاس میں ریاست کے آبپاشی پراجیکٹس کی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کی موجودہ صورتحال، پیش رفت اور مستقبل کے لائحۂ عمل جیسے امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔1