آئندہ ماہ ریاست بھر میں تین روزہ فش فوڈ فیسٹول

   

حیدرآباد۔18۔مئی (سیاست نیوز) وزیر اینمل ہسبنڈری سرینواس یادو نے بتایا کہ آئندہ ماہ مرگ کے موقع پر تین روزہ فش فوڈ فیسٹول کا اہتمام کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت فشریز کی نگرانی میں 8 ، 9 اور 10 جون کو تمام ضلع ہیڈ کوارٹرس پر فش فوڈ فیسٹول کا اہتمام کیا جائیگا۔ سرینواس یادو نے محکمہ فشریز کے عہدیداروں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ فش فوڈ فیسٹول کے انعقاد کیلئے ضلع ہیڈکوارٹرس پر مناسب جگہ کا تعین کریں۔ اس فیسٹول میں مچھلی سے تیار مختلف غذائیں جیسے فش کری، فش فرائی ، فش بریانی اور دیگر پکوان عوام کیلئے دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں 20 تا 30 اقسام کی فش فوڈس تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فش فیسٹول کے دوران وجئے ڈیری پراڈکٹس کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔ اضلاع میں ریاستی وزراء اور عوامی نمائندوں کو افتتاحی تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد مچھیروں کی بھلائی کیلئے حکومت کے فلاحی اقدامات کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ فیسٹول کے دوران تین دن تہذیبی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ر