آئندہ 10 دنوں میں ماقبل مانسون بارش کا امکان

   

حیدرآباد 20 اپریل ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات کے بموجب آئندہ 10 دنوں کے دوران کیرالا ‘ ٹاملناڈو ‘ جنوبی کرناٹک ‘ جنوبی و شمالی آندھرا پردیش میں معمول کے مطابق ماقبل مانسون بارشیں ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں بھی ماقبل بارش بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ یہ بارش بھی معمول کے مطابق ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ جاریہ ہفتے کے اواخر تک چینائی اور مضافات و ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
عادل آباد میں درجہ حرارت 42.3ڈگری درج
حیدرآباد۔ 20اپریل ( یواین آئی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اضلاع جئے شنکربھوپال پلی،مُلگ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ اورجنگاوں میں 30تا40کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ اس جمعہ سے آئندہ پیر تک بعض اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔20تا24اپریل تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اعظم ترین درجہ حرارت 41ڈگری ریاست کے کئی مقامات پر درج کیا گیا ۔ عادل آباد ضلع میں گذشتہ روزاعظم ترین درجہ حرارت42.3 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔