آئیووا میں فائرنگ، ایک ہلاک، تین زخمی

   

واشنگٹن: امریکی ریاست آئیووا میں ایک ہائی اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔مقامی میڈیا کے سی سی آئی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے ۔ میڈیا نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو اطلاع دی کہ ڈیس موئنس کے مرکز میں واقع ایسٹ ہائی اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔